بہو کو جلا دیا گیا
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے میں بہو کو جلا دیا گیا پولیس کو مریم بی بی نے بتایا کہ مجھے میرے شوہرسہیل نے اپنی والدہ ثریا بی بی اور بھائیوں کے ہمراہ مجھ پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی جس سے مدعیہ شدید جھلس گئی پولیس نے جھلسنے والی خاتون کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔