سعودی عرب میں ماڈلز کے بغیر فیشن شو کا انعقاد
ریاض (نیٹ نیوز) فیشن شوز میں عام طورپر خوبرو ماڈلز ملبوسات زیب تن کرکے ان کی نمائش کرتی ہیں‘ لیکن سعودی عرب میں منعقد ہونے والے انوکھے فیشن شوز میں ماڈلز بھی غائب تھیں۔ ریاض میں منعقد کیا گیا انوکھا فیشن شو جس میں ماڈلز کی جگہ ڈرونز نے مختلف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات پیش کئے۔