زرداری اور نیازی منافقت کی سیاست کا نام ہے : مریم اورنگزیب
ملتان (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی منافقت کی سیاست میں ایک ہی چہرے کا نام ہے عام انتخابات میں ن لیگ دونوں کی ضمانتیں ضبط کرا دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما و سابق ڈویژنل صدر شعبہ خواتین آپا نسرین سے کی گئی ملاقات میں کیا مریم اورنگزیب نے مزید کاہ کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں حقیقی معنو میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں میگا پراجیکٹس پر عملی طور پر کام ہوا لیکن بعض سیاست دان اور ناعاقبت اندیش لوگ ترقیاتی کاموں کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈے میں مصروف رہے ن لیگ کو آئندہ میں آنے کا موقع ملا تو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔