پی ٹی آئی لوٹوں‘ بھگوڑوں کی جماعت‘ کوئی منشور ہے نہ نظریہ : طارق رشید
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوٹوں‘ بھگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے جس کا نہ کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ ن لیگ ہی عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کریگی یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالرحمن فری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عامر سعید انصاری رانا سجاد‘ ارشد بوٹا‘ شیخ عمران ارشد شیخ عمران لیاقت محمود قریشی آفتاب جٹ‘ شیخ عمران‘ رفیق کریمی شہاب خان‘ چودھری آصف انصاری ڈاکٹر علی شیر‘ حسن جوئیہ و دیگر موجود تھے شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ عوامی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے جس کو دیوار سے لگانے والے خود دیوار سے لگ جائیں گے پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی اب عمران خان کی سیاست کے ختم ہونے کا وقت بھی آن پہنچا ہے عوام ن لیگ کو ہی 25جولائی کور کے نشان پر مہر لگا کر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں۔