پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کارکن مہنازسعید کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
مظفرگڑھ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن مہنازسعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی270 سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں اور آج ریٹرنگ آفیسرز کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مہنازسعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہی ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جو ملکی مسائل کوحل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق پڑھے لکھے خاندان سے ہے اور وُہ مظفرگڑھ کا مثبت تاثرپورے ملک میں اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔