آصف زرداری سے ملاقات نہ کرانے پر پی پی رہنما سلیم الرحمن میؤ کا شدید احتجاج
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) آصف زرداری ری کنسیلی ایشن پولیٹیکل فورس پاکستان کے مرکزی چیئرمین سابق صدر پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب سلیم الرحمن میؤ نے رابطہ کے باوجود آصف علی زرداری سابق صدر پاکستان کی ملتان آمد پر ملاقات نہ کرانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سلیم الرحمن میؤ نے کہا ہے کہ پارٹی تنظیموں پر قابض مخصوص گروپ مظاہرے‘ جلسے‘ جلوس کے لئے کارکنوں کو استعمال ہیں مگر قیادت سے کوئی ملاقاتیں نہیں ہونے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کارکنوں کی آواز بن کر قیادت کو حقائق سے آگاہ کریں گے اور 10 جون کو ایک اہم پریس کانفرنس ملتان پریس کلب میں کر کے پیپلز پارٹی خصوصاً جنوبی پنجاب میں ایک مخصوص گروپ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی تباہی بارے اہم انکشافات کریں گے اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نظرانداز کر کے قیادت کو سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کو بے نقاب کریں گے۔