ملتان :نگران وفاقی وزیر پاور ڈویژن کا بجلی فراہمی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار
ملتان ( نامہ نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر پاور ڈویڑن و آبی وسائل سید علی ظفر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی سیکرٹری پاور ڈویڑن کوروزانہ کی بنیاد پر صورتحال مانیٹر کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں بجلیفراہمی کی مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔