میپکو کے تمام ڈویژنل افسران کو افطاری کے وقت دفاتر میں رہنے کی ہدایت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اکرم چوہدری نے تمام ڈویڑنل افسروں ( ایگزیکٹو انجینئرز، ایکسئین)کو افطاری کے اوقات میں دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ہدایات صارفین کو سہولیات اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلیے جاری کی گئی ہیں۔میپکو ریجن میں 5 ڈویڑنل افسر دفاتر میں افطاری کے وقت موجودنہ ہونے پر معطل ہیں۔