چوک میتلا: سیاسی بنیادوں پر قائم زکوٰۃ کمیٹیاں غیر فعال‘ مستحقین دربدر
چوک میتلا(نامہ نگار) چوک میتلا سمیت دیگر یونین کونسلوں میں سیاسی بنیادوںپر نامزدکئے گئے زکواۃ کمیٹیوں کے چیئر مین بیت المال کی جانب سے غریب ، بیوہ ، یتیم اور مسکینوں کو دینے کے لئے فراہم کی گئی رقم مستحق افراد کو دینے کی بجائے خود ہی ہڑپ کر نے لگے ہیں جس کے باعث مستحق افراد رقم حاصل کر نے کے لئے سیاسی بنیادوں پر نامزد کیے گئے چئیر مینوں کے گھروں کے چکر لگالگا کر تھک ہار کر مایوس ہوچکے ہیں مستحق افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چئیر مین زکواۃ کمیٹیوں کو سیاسی سپورٹ حاصل کر نے کے لئے نامزدکرتے ہوئے اُنہیں مستحق غریب عوام کی رقم کھلے عام ہڑپ کر نے کی سیاست دانوں نے اجازت دے رکھی ہے جس کے باعث کوئی بھی چئیر مین زکواۃ کمیٹی ایک روپیہ بھی مستحق افراد کو فراہم نہیں کرتے غریب اور مستحق افراد زکواۃ کی رقم نہ ملنے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں چوک میتلا اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کی یونین کونسلوں کے بیت المال کی رقم کے مستحق اور غریب افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر نامزد کئے گئے زکواۃ کمیٹی کے چیئر مینوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے عید سے قبل زکواۃ کی رقم فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔