لوٹا مال واپس لینے تک انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں: زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہجب تک قومی دولت کو ذاتی جاگیر استعمال کرنے والوں سے لوٹا ہوا مال واپس نہ لیا جائے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ملک میں عام انتخابات کا مطلب ایسی قیادت کو آگے لانا ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے مگر بدقسمتی سے جن لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا اور بیرون ملک اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں وہ اس دولت کے بل بوتے پر پھر اقتدار پر قابض ہو جائیں گے ایسے میں جمعیت علماء پاکستان کا موقف ہے کہ پہلے یہاں سیاستدانوں، بیوروکریٹس، سرکاری و غیر سرکاری لٹیروں کا بلا امتیاز احتساب کر کے نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ کوئی لٹیرا اقتدار کا خواب نہ دیکھ سکے ۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پانچ اپنے دور اقتدار میں سال احتساب کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ احتساب کے ادارے نیب کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی اور لیٹروں کے ساتھ ملکر ملک کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اب جب اللہ کی بے آواز لاٹھی برسنی شروع ہوئی ہے تو انہیں سازشیں نظر آنی شروع ہو گئی ہیں۔