ایک تصویر ایک کہانی…
محمد ارشد مال روڈ کے فٹ پاتھ پر بچوں کے کھلونوں کی چھوٹی سی دکان لگائے بیٹھا ہے اس نے بتایا کہ ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں جو پڑھتے ہیں ایک بچہ پڑھتا بھی ہے اور کام بھی کرتا ہے تین ہزار روپے ہفتہ کماتا ہے اس نے بتایا کہ وہ موچی گیٹ کا رہائشی ہے اور آٹھ ہزار ماہانہ پر کرایہ کے مکان میں رہتا ہے ارشد مارکیٹ سے بچوں کے کھلونے خرید کر مال روڈ پر آتا ہے اور فٹ پاتھ پر دکان لگاتا ہے کھلونے فروخت کرکے آٹھ سے دس ہزار روپے ماہانہ کماتا ہے کچھ پیسے بچہ لیکر آتا ہے اور بڑی محنت مشقت سے مزدوری کرتا ہے اور بچوں کو پڑھاتا ہے۔(فوٹو: عابد حسین )