قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پرملک بھر میںالقدس ریلیاں
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قائد ملت جعفریہ پاکستان و مرکزی نائب صدر متحدہ مجلس عمل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل پاکستان، متحدہ مجلس عمل ، ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹو ڈنٹس پاکستان سمیت ملک بھر کی دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے پنجاب ، سندہ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے ، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیاگیا۔ کراچی میں مرکزی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے، مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ۔ جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہد کرے۔ وفاقی دارلحکومت میںشیعہ علماء کونسل پاکستان نے اتحاد و حدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کی مشترکہ قدس ریلی جو نادرا چوک سے سرینا ہو ٹل تک نکالی جس کی قیادت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی ۔