عقیدہ ختم نبوت کا غدار ملک کا وفادار نہیں ہو سکتا: عبداللطیف خالد چیمہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام کے شعبہ دعوت وارشاد کے مسئول ڈاکٹر محمد آصف اور مولانا محمد سرفراز معاویہ نے کہاکہ عقیدہ ٔ ختم نبوت کا غدار پاکستان کاکبھی وفادار نہیں ہو سکتا۔ جب بھی قوم اکٹھی ہوئی، عقیدہ ختم نبوت جیسی مضبوط قدر ِمشترک پراکٹھی ہوئی، یہ عقیدہ امت میںوجہ اتحاد ہے اسی لئے دشمن اس عقیدے پر بار بار وار کرتاہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مبلغین مثبت سرگرمیاں تیز تر کر دیں۔ انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کی قرارداد اقلیت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو اپنی ترجیحات میںسرفہرست شامل کرے۔