فیس بک پر جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو خط
لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز نے فیس بُک پر چلنے والے مردانہ طاقت کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کے اشتہار اور بے نامی وڈیوز کو بند کروانے کے لئے پی ٹی اے اور FIA سائبر کرائم ونگ کو خط لکھ دیا۔ YDA کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر عمران شاہ، ڈاکٹر یونس منیر و دیگر نے یہ PTA/FIAکو دی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز Facebook پر بے نامی وڈیوز کے ذریعے جنسی بیماریوں/ مردانہ طاقت میں اضافہ کا علاج کر رہے ہیں اور چند فیس بُک Page اس کام کے لئے استعمال ہورہے ہیں۔ ان ادویات سے لوگوں کے گردے فیل ہورہے ہیں۔