علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ابلاغ عامہ کے تین ماہ دورانیہ کے مختلف پیشہ ورانہ کورسزشروع کرے گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پرنٹ اور الیکٹراک میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے عنقریب تین ماہ دورانیہ کے مختلف پیشہ ورانہ کورسزشروع کرے گی ۔ شعبہ ابلاغ عامہ کے مطابق یہ کورسز وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر متعارف کئے جارہے ہیں۔ شعبہ ماس کمیونکیشن نے اِن کورسز کے مندرجات تیار کرلئے ہیں۔