کوالیفائیڈ اطباء کے بند کلینک سیل کرنا توہین عدالت ہے: حکیم شفیع طالب
لاہور (نیوز رپورٹر) تحفظ اطباء آرگنائزیشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس چیئرمین پروفیسر حکیم محمدشفیع طالب قادری کی صدارت میں ہوا۔ جس میں پروفیسر حکیم اشفاق احمد ، پروفیسر حکیم اسلم طالب، حکیم غلام، مرتضی مجاہد، حکیم غلام فرید میر نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے کوالیفائڈ اطباء کے بند مطب سیل کرنے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کی گئی۔ جس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔