قوم ووٹ کا درست استعمال کر کے زوال کو کمال میں بدل سکتی ہے: اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والا ہر ووٹر ایم ایم اے کا سپورٹر ہے۔ قوم ووٹ کا درست استعمال کر کے پاکستان کے زوال کو کمال میں بدل سکتی ہے۔ چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ انتخابات کے شیڈول میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ ایم ایم اے چاروں صوبوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ایم ایم اے میں ٹکٹوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں۔ متحدہ مجلس عمل الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی دکھائے گی۔