مسلم لیگ ن پر تنقید کرنے والے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء محمد خالد جوئیہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 165نے کہا ہے کہ جو شخص جمہوریت پر تنقید کرے ٹاک شو پر بیٹھ کر (ن) لیگی قیادت کے خلاف طرح طرح کے الزام لگائے ہو غیر جانبدار کیسے ہو سکتا ہے۔ آرٹیکل چھ کے مقدمے میں ملوث شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ بیٹے سے تنخوانہ لینے والے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں بلکہ ان کے خلاف مزید مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔