پاکستان میں بھی آنکھوں کی بیماری کی شرح بڑھتی جارہی ہے،ڈاکٹر علی حیدر
کھیوڑہ (نامہ نگار)پا کستان کے مایہ ناز اور معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر علی حیدر مرزا نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک جیسا کہ پاکستان میں بھی آنکھوں کی بیماری کی شرح بڑھتی جارہی ہے قابل فکر بات یہ ہے کہ ہمارا جوان طبقہ بھی اس مرض کا شکار ہو رہا ہے اور اس بیماری کے نتیجے میں معاشی مسائل کے ساتھ بے پناہ معاشرتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں زندگی اللہ تبارک تعالیٰ کی امانت ہے اور آنکھ خدا کی عظیم ترین نعمت ہے اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے انہوں نے ضلع جہلم کے سینئر صحافی اور دانشوریوسف ناز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شوگر بیماریوں کی ماں ہے شوگر کی بیماری خون کی شر یانوں کو نقصان پہنچا کر جسم کے اندر سے دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیتی ہے اسی وجہ سے جسم میں قوت حس کم یو جاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر ،دل کے امراض کے علاوہ گردوں اور آنکھوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے یہ عمر بھر کی بیماری ہے اس سے غفلت خطرناک ہے شوگر کی وجہ سے آنکھ کے پردے پر خون اور نالیاں بند ہو سکتی ہیں اس لئے لیزر کے جدید ترین طریقہ سے آپریشن کروانا چاہیے اس طریقہ علاج میں آنکھ کی قدرتی بناوٹ پر کوئی اثر نہیں پڑتا جب آنکھ میں دھندلا پن آجائے اور صاف نظر نہ آئے تو فورا اہنے لئے بہترین لینس کا انتخاب کر کے آپریشن کروالینا چاہیے ۔