نامعلوم افراد چوکیدار کے خیمے کو آگ لگا کر فرار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چوکیدار کے خیمے کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے پولیس کوغلام مصطفیٰ نے بتایا کہ میں مدعی مسماۃ روبینہ مظفر عباس کی زمین پر چوکیدارہے جہاں میں نے اپنا خیمہ لگا رکا تھا جس میں ضروری استعمال کا سامان بھی موجود تھا مدعی نماز پڑھنے کیلئے مسجد گیا واپس آیا تو کسی نامعلوم نے میرے خیمے کو آگ لگادی تھی جو مکمل جل چکا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔