سید نا علی المرتضیٰؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، محمد عامر صدیقی
راولپنڈی( نیوزرپورٹر) سید نا علی المرتضیٰؓوہ عظیم الصفات ہستی ہیں جن کو مواخات مدینہ میں نبی کریم ﷺ نے اپنا بھائی قرار دیاآپ ؓ کی علمی بصیرت ، فہم و فراست کے حوالے سے نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی ؓ اس کا دروازہ ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم راولپنڈی محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا آپ ؓ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی اور شہادت 21رمضان المبارک کو خانہ خدا میں ہوئی،آپ ؓ کی تعلیمات امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ سب کے لئے مشعل راہ ہیںقوم کو اتفاق کی ضرورت ہے ہمیں ایک قوم بن کر غزہ جیسے حالات کے مقابلے کیلئے کمر بستہ ہونا ہو گا تاکہ کوئی بھی مسلمانوں کی نسل کشی نہ کر سکے۔