کراچی: دہشت گردی کی کوشش، کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں مبینہ طورپر عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کی کوشش ناکام‘ کلفٹن پولیس نے سیاہ کار کوقبضے میں لے کر بڑی تعداد میں آتشیں اسلحہ برآمد دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ کلفٹن پولیس اورحساس اداروں نے سیاہ رنگ کی کار کو خیابان تنظیم پر روک کر اسلحہ برآمد کیا جس میں گیارہ کلاشنکوفیں‘سات ریپیٹر‘ دس نائن ایم ایم پستول‘ چار 30 بور پستول اوربڑی تعداد میںگولیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر دو ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا جن کے نام صغیر اور جاوید اشرف بتائے جاتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ اسلحہ مبینہ طورپر عام انتخابات سے قبل کراچی میںدہشت گردی کی غرض سے لایاگیا تھا۔