تھانہ ممتاز آباد کے علاقے پیپلزکالونی میں سرچ آپریشن 2 افراد گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) آپریشن ردالفساد کے تحت سٹی پولیس آفیسر سر فراز احمد فلکی کی ہدایت پر پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن تھانہ ممتاز آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 62گھروں کی تلاشی اور 62افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 02افراد کو گرفتارکرکے 01ویپن برآمدکرلیا۔