جون پہلا ہفتہ‘ مہنگائی کی شرح میں 1.51 فیصد اضافہ
ملتان (سماجی رپورٹر) ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔7جون 2018ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.51فیصد اضافہ ہوا۔ملک بھر سے 53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 32اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘پیاز‘ آلو‘کیلا‘چکن (فارمی)‘چینی‘شرٹ‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘بڑا گوشت‘گڑ‘ ادرک‘ ایل پی جی سلنڈر‘گھی‘ سرسوں کا تیل‘دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ‘آٹے کا تھیلا‘انڈے(فارمی)‘دال مسور‘ گندم‘دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول باسمتی ٹوٹا‘چاول اری6‘بریڈ پلین‘مٹن‘تازہ دودھ‘ دہی‘خشک دودھ‘کوکنگ آئل‘ گھی ٹن پیک‘نمک‘چائے کی پتی‘دال پلیٹ‘ گوشت پلیٹ‘ چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘ کپڑا‘لان سوٹ‘مردانہ و زنانہ سینڈل‘بجلی و گیس چارجز‘صابن‘ماچس‘ پٹرول‘ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔