میاں چنوں: ایف آئی اے کا چھاپہ‘ واپڈا ملازم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
میاں چنوں(نامہ نگار)ایف آئی اے ٹیم کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ ایکسیئن آفس میں چھاپہ ،واپڈا ملازم ہیڈ ڈرافٹ مین پندرہ ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے گرفتار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسپکٹر کاشف علوی اور کانسٹیبل صداقت علوی نے علاقہ مجسٹریٹ رضوان یوسف کے ہمراہ ایکسیئن آفس میں چھاپہ مارکر واپڈا ملازم ہیڈ ڈرافٹ مین طارق بٹ کو 15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کہ وہ واپڈا ایکسیئن ملک اشفاق کی ایما پر رشوت وصول کرتا تھا اور مکمل حصے بھی دیتا تھا۔