ریلوے لوکو کالونی خستہ حال کوارٹر کی چھت گر گئی‘ ملازم خاتون اور بچہ محفوظ رہے
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے لوکو کالونی میں خستہ حال کوارٹر کو چھت گر گئی خاتون ریلوے ملازم اور اس کا بچہ بال بال بچ گیا یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب کوارٹر نمبر 262 کی چھت دھماکہ سے گر گئی جس سے اس کوارٹر میں رہائش پذیر خاتون زہرا بی بی اور اس کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس واقعہ کے بعد خاتون ریلوے ملازم کے ہمسایے جمع ہو گئے جنہوں نے ریلوے شعبہ انجینئرنگ کی بے حسی پر احتجاج کیا اور کہا ہر ماہ تنخواہوں سے 5 فیصد کٹوتی تو کر لی جاتی ہے لیکن ملازمین کے کوارٹرز کی مرمت کی بجائے افسران کے بنگلوں کوٹھیوں اور دفاتر کی تزئین و آرائش پر خرچ کئے جاتے ہیں ریلوے کالونی کے رہائشیوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے پڑوسیوں کے احتجاج پر ریلوے شعبہ انجینئرنگ کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور چھت کی مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن رات گئے چھت کی مرمت نہ کی جا سکی ۔