زائرین حرم نے 20رمضان المبارک تک 30ٹن آب زمزم استعمال کیا
مکہ مکرمہ (اے پی پی) زائرین حرم نے رمضان المبارک کے 20 روزوں کے دوران 30 ٹن سے زیادہ آب زمزم کا استعمال کیا۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آب زمزم سبیل کے ڈائریکٹر انجینئراسامہ الحجیلی نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے25 ہزار آب زمزم کے کولر حرم شریف میں جگہ جگہ رکھے گئے ہیں۔