بھارت، دیہی ڈاکیوں کی تنخواہ میں 56 فیصد اضافہ
نئی دہلی (اے پی پی)وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میں دیہی ڈاکیوں (جی ڈی ایس ) کی تنخواہوں میں 56فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مواصلات منوج سنہا نے میڈیا گفتگو میں بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے سالانہ 3لاکھ 7ہزار دیہی ڈاکیے مستفید ہوں گے۔