سبکدوش وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری رہائش گاہ خالی کردی
کوئٹہ (صباح نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری رہائش گاہ خالی کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری رہائش گاہ خالی کردی،بزنجو 2سوٹ کیسوں کے ساتھ وزیراعلی ہائوس سے رخصت ہوگئے۔عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلی ہاوس سے رخصت ہو جانے کے بعد علائوالدین مری بطور نگران وزیر اعلی بلوچستان عہدے پر فائز ہوں گے ۔ حلف کے بعد نگران وزیر اعلیٰ علائوالدین مری وزیراعلیٰ ہائوس میں ہی رہیں گے ۔