3 خود کشیاں : گھریلو جھگڑے، 15 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کر لی
لاہو + پھلروان چوک (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقہ میں 15سالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ناظمہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھا لیں۔حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی علاوہ ازیں ہیئر کے علاقہ میں پانچ بچوں کے باپ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لیا۔ رات گئے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا دریں اثناء پھلروان چوک کے نواحی گائوں رتی ٹبی میں 18 سالہ عمر نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لی جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال صفدرآباد لایا گیا ۔ٹی ایچ کیو انتظامیہ نے شیخوپورہ ریفر کر دیا مگر حالت زیادہ خراب ہونے کی بنا پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ نے لاہور ریفر کر دیا مگر نوجوان راستے میں دم توڑ گیا ۔