گنگارام ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی‘ مریضوں میں خوف و ہراس
لاہور (نامہ نگار) گنگا رام ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آتشزدگی سے مریضوں اور لواحقین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وارڈ کے مریضوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کیا گیا تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔