شاہد خاقان کے بیٹے کو عمرہ پیکیج دینے کا نوٹس لینے کی خبر درست نہیں: ترجمان نیب
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ میڈیا میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اپنے صوابدیدی فنڈز میں سے اپنے بیٹے کو تحصیل مری میں عمرہ پیکج دینے کے سلسلہ میں شکایت کا نوٹس لینے کی خبر درست نہیں۔ یہ بات جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔