کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائے گا: احسن اقبال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’’کپتان‘‘ پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود شکست کھائے گا۔ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں۔ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئیٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے بارے طنزیہ انداز میں کہا کہ کپتان پنجاب میں فرینڈلی امپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائے گا، کیوں کہ ووٹ امپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں۔