مودی کے قتل کی سازش بے نقاب‘ ماؤ نواز گرفتار‘ پولیس کا دعویٰ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ماؤ نواز باغیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش کے بارے میں ایک ای میل بھی حاصل کی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماؤ نواز باغی نریندر مودی کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت نریندر مودی کی سیکورٹی کو سخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ادھر کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ جب نریندر مودی کی مقبولیت کم ہونا شروع ہوتی ہے تو ان کے قتل کی خبریں چلائی جاتی ہیں۔