بلاول کی آصفہ کے ساتھ بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری‘ پھول چڑھائے
گڑھی خدا بخش (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز آصفہ بھٹو کے ساتھ اچانک گڑھی خدا بخش پہنچے۔ دونوں نے بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھول چڑھائے اور پارٹی کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ آصفہ بھٹو شہداد کوٹ سے شہید بے نظیر بھٹو کے حلقے سے نامزدگی فارم جمع کرائیں گی۔ آصفہ نے 2018ء کے الیکشن میں نامزدگی فارم داخل کرانے سے قبل مزار پر حاضری دی۔