ایبٹ آباد ‘تفریحی پارک میں جھولاٹوٹنے سے ایک شخص جاںبحق ‘ 11 افراد زخمی
ایبٹ آباد( نامہ نگار)ایبٹ آباد لیڈی گارڈن تفریحی پارک میں ٹرین جھولہ گرنے سے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے متاثرہ افراد کا تعلق راولپنڈی اسلام سے بتایا جاتا ہے ٹرین جھولہ فنی خرابی کے باعث اس وقت ٹوٹ گیا جب اس پر بڑی تعداد میں خواتین اور بچے تفریح کیلئے سوار تھے ۔ حادثے میں پچیس سالہ وسیم ولد سلیم سکنہ اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ جھولے پر سوار اس کی بہن فریدہ سلیم، تین سالہ موسیٰ ولد شمعون، عاشر ولد طفیل، پروین دختر بشیر احمد ساکنان راولپنڈی ، نواز ولد عبد الرشید،ناصر ، شاہ روز ولد جمیز مسیح صائقہ دختر طفیل، مریم دختر سلیم زخمی ہوگئے۔ چھ شدید زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں زیرعلاج ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، ایبٹ آباد پولیس، انتظامیہ، سٹیشن کمانڈر اور سی ای او کینٹ بورڈ سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیااور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔ تفریحی پارک پی ٹی آئی کے عہدیدان اور امیدوار پی کے38سجاد اکبر خان نے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد سے پانچ سالہ لیز پر لے رکھا ہے تھانہ کینٹ میں واقع کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کے بعد پارک کو سیل کر دیا گیا ہے