انتخابات کا سکیورٹی پلان، الیکشن کمشن نے 13جو ن کو اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابات میں سکیورٹی کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمشن نے 13جون کو اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت ہو گا۔ عام انتخابات کیلئے مکمل سکیورٹی پلان بنایا جائے گا۔ چاروں چیف سیکرٹریز، داخلہ اور دفاع کے حکام اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز شریک ہوں گے۔ پولنگ سٹیشنز سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر بریفنگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیئے ہیں۔ چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد اور کنٹونمنٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018ء کے نتائج جاری ہونے تک منجمد رہیں گے۔