نجی سکول کی کتب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کا حصہ بنا دیا، پابندی لگادی گئی
لاہور (نامہ نگار) لاہورکے نجی سکول کی سوشل سٹڈیز کی نصابی کتب میں غلطیوں پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب پر پابندی عائد کردی۔ چیئرمین بورڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کوئی بھی پرائیویٹ پبلشر اجازت کے بغیر کتاب شائع اور فروخت نہیں کرسکتا۔ بورڈ نے پورے ملک سے کتابیں اٹھا کر ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق کتاب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کتاب دوسری چوتھی اور پانچویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی جارہی تھی۔