دریائے نیلم میں ڈوبنے والے فیصل آباد کے طالبعلم معظم کی نعش مل گئی
فیصل آباد (اے این این) دریائے نیلم میں ڈوبنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی نعش مل گئی۔ میت آبائی علاقے فیصل آباد میں پہنچا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق13مئی کو دریائے نیلم پر پل ٹوٹنے کے حادثہ میں 5طالب علم ڈوب گئے تھے جن میں سے3کی نعش مل گئی تھیں جبکہ کل (جمعہ کو) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مزید ایک طالب علم معظم کی نعش بھی مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق طالب علم معظم کی میت ان کے آبائی علاقے فیصل آباد پہنچادی گئی۔ واضح رہے کہ دریائے نیلم میں ڈوبنے والے طالب علم احمد کی نعش تاحال نہیں ملی ہے۔