عبدالقیوم جتوئی نے پیپلز پارٹی سے 24 سالہ رفاقت ختم کردی‘ آزا د الیکشن لڑینگے
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پی پی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی نے پی پی سے 24 سالہ رفاقت ختم کردی۔آزاد حیثیت میں جنرل الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کیمطابق سردار عبدالقیوم خان جتوئی نے پی پی کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث پارٹی کو چھوڑ دیا ہے۔الیکشن میں پی پی 275 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔انکے فرزند دائود خان جتوئی این اے 186 سے قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے حاجی رسول بخش جتوئی انکے فرزند سابق ایم پی اے شہزاد رسول جتوئی اور انکے بھائی سابق ایم پی اے یاسرعرفات جتوئی نے بھی پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے،حاجی رسول بخش جتوئی پی پی 273 سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت میں حصہ لیں گے۔