کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کو شش نا کا م ، اسلحہ کی بھا ری کھیپ پکڑی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں مبینہ طورپر عام انتخابات سے قبل دہشت گردی کی کوشش ناکام‘ کلفٹن پولیس نے سیاہ کار کوقبضے میں لے کر بھاری تعداد میں آتشیں اسلحہ برآمد اور دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ کلفٹن پولیس اورحساس اداروںنے سیاہ رنگ کی کار نمبر جی ڈبلیو 552 کو خیابان تنظیم پر روک کر اسلحہ برآمد کیا جس میں گیارہ کلاشنکوفیں‘سات ریپیٹر‘ دس نائن ایم ایم پستول‘ چار 30 بور پستول اوربڑی تعداد میںگولیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر دو ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا جن کے نام صغیر اور جاوید اشرف بتائے جاتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ اسلحہ مبینہ طورپر عام انتخابات سے قبل کراچی میںدہشت گردی کی غرض سے لایاگیا تھا اسلحہ کہاں ا ور کس کو پہنچانا تھا اس بارے میں گرفتارملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔