بھارتی وزیراعظم آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے
بیجنگ (اے پی پی) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی حالیہ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ نو جون کو یہ ملاقات چین کے شہر چِنگ ڈاؤ میں ہو گی۔ چِنگ ڈاؤ شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کا میزبان شہر بھی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔