یوم القدس پر ایرانی سفیر کا افطار ڈنر‘ گورنر پنجاب مہمان خصوصی تھے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے یوم قدس کے موقع پر ایک افطار ڈنر دیا۔ افطار ڈنر میں پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ مہمان خصوصی تھے۔ سینیٹ کے سابق چیئرمین نیئر بخاری‘ ممتاز علماء اور دوسرے لوگوں نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ ایران کے سفیر نے یوم القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خاتمے اور فلسطین کیآزادی کے لئے مسلمان ملکوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔