افغان حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات کےلئے پاکستان مدد کرے:امریکہ
واشنگٹن + برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس ہفتے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے بات کی ہے کہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لئے کوششیں آگے بڑھائی جائیں۔ ٹرمپ کی نائب معاون لیزاکرٹس نے بتایا کہ افغان امن کے لئے امریکہ کئی لائنز پر کام کر رہاہے۔ امن مذاکرات میں پاکستان کے خدشات اور مفادات کومدنظر رکھا جائے گا۔
امریکہ