تحریک انصاف نے جنرل نشستوں پر 6خواتین کو ٹکٹ دیا
لاہور (مبشرحسن+ نیشن رپورٹ) تحریک انصاف نے عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر 6خواتین کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جو 25جولائی کے الیکشن میں مخالف امیدواروں کا مقابلہ کریں گی۔ قومی اسمبلی کے پرانے حلقے این اے 120‘ موجودہ 125 میں پی ٹی آئی کی یاسمین راشد ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز سے شکست کھا گئی تھیں۔ غلام بی بی بھروانہ این اے 115 جھنگ سے پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا۔ عائشہ نذیر این اے 162 سے جنرل سیٹ پر تحریک انصاف کی امیدوار ہیں، ابھی تک اس کے مقابلے پر کسی اور پارٹی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔ فاطمہ طاہر چیمہ این اے 168 بہاولنگر سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ ان کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے، خدیجہ عامر این اے 173، بہاولپور زرتاج گل این اے 191 ڈی جی خان سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔