الگ صوبہ کے حق میں ملتان بار کی ہڑتال‘ بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب پر مشتمل علیحدہ صوبہ کے مطالبے کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے گزشتہ روز بھی ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے پیش نہ ہوئے ہیں اور بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے بار عہدیداران کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ مل کر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کی ہوئی ہے۔