الیکشن کمشن کی ہدایت‘ محکمہ صحت پنجاب میں 31 مئی کے بعد تمام تبادلے‘ پوسٹنگ منسوخ
ملتان (وقائع نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے الیکشن کمشن آف پاکستان کے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے صوبہ بھر کے صحت کے اداروں‘ ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کی ہدایت پر الیکشن شیڈول جاری ہونے یعنی 31 مئی 2018ء کے بعد تمام ٹرانسفر پوسٹنگ منسوخ تصور کئے جائیں گے اگر ٹرانسفر پوسٹننگ عوامی مفاد میں بہت ضروری ہیں تو الیکشن کمشن تو تجاویز بنا کر بھیجیں۔