میاں چنوں‘ آزاد امیدوار کے حامیوں اور وکلاء کے کلرکوں میں تصادم‘ 4 افراد زخمی
میاں چنوں(نامہ نگار) میاں چنوںحلقہ پی پی 207کے آزاد امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری پرویز اختر حسینی کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے تو اسی دوران وکلاء کے کلرکوں اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں معمولی تلخ کلامی پر تصادم ہوا جو دیکھتے دیکھتے ہی شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دونوں اطرا ف سے تھپڑوں،مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 4سے زائد افراد زخمی ہوئے،موقع پر موجود کئی افراد لڑائی میں کود پڑے تو کئی لڑائی ختم کروانے میں لگے رہے لگی عدالت میں کا احاطہ ایک گھنٹے تک میدان جنگ بن رہا،بعدازاں پولیس تھانہ سٹی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ گئی۔