ملتان و گردونواح میں آندھی‘ متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) شہر سمیت دیگر نواحی علاقوں میں تیز آندھی کے بعد متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم آندھی اور تیز ہواؤں کے چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا گرج چمک کے ساتھ آندھی کا امکان ہے جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.1 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 34.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز شام کو آنے والی آندھی کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔