مشرف واپس نہیں آئیں گے، سپریم کورٹ کالا باغ ڈیم کا معاملہ مفادات کونسل میں حل ہونے دے: خورشیدشاہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔ کالاباغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے۔ معزز عدالت کو بھی چاہئے کہ وہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہی حل ہونے دے۔ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کا حکم پر سید خورشید احمد شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔ کابالاغ ڈیم کے خلاف تین صوبوںنے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں۔ کابالاغ ڈیم کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے۔ اسے وہاں ہی حل ہونا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا معزز عدالت کو بھی چاہئے کہ وہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے۔ اس معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش آئیں گے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ مارشل لاءکوئی نہیں لگا سکتا چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرنا چاہئے قومی امان ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوگا ایسا نہ ہوا تو حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں حالات جیسے بھی ہوں مارشل لاءکوئی نہیں لگا سکتا پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے مسلم لیگ ن خدشہ صحیح ہے ان کا کہنا تھا کہ حسن عسکری نے کالم تو لکھے ہیں جن میں ن لیگ پر تنقید کی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ دیئے گئے ناموں سے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے درست فیصلہ کرے۔
خورشید شاہ